اسلام آباد ( پبلک نیوز) مہلک کورونا وائرس سے مہلک وار سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 افراد انتقال کر گئے ٗ ملک بھر میں مزید4ہزار723کیسزرپورٹ ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روزکوروناکے50ہزار186ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے چار ہزار 723 کیسز مثبت آئے جس کے بعد گزشتہ روز ملک میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح خطرناک حد تک 9.41 رہی ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 3384 کورونا کے مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ ٰ6 لاکھ 7 ہزار 205 افراد بفصل تعالیٰ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔