سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ اس سے قبل عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ڈپٹی سپیکر نے آئین کے منافی قرار دے کر مسترد کر دی تھی. پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے. ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لے لیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلایا تھا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے اپنےگھر پر بلایا ہے کیونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کورٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔