فرخ حبیب نے لکھا کہ اس رولنگ کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے توثیق کردی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اپنی رولنگ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کو آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انھوں نے صدر کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔جس کے بعد صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دیدی تھی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے آج ایوان میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے حوالے سے تفصیلی رولنگ جاری کردی ہے۔ اس رولنگ کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے توثیق کردی۔ #surprise #Elections2022 pic.twitter.com/nXq760nFmu
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 3, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کی توثیق کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے آج ایوان میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے حوالے سے تفصیلی رولنگ جاری کردی ہے۔