عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور: نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں نئے گورنر کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر ہاؤس میں عمر سرفراز چیمہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت چوہدری سرور کی برطرفی کی منظوری دی تھی اس کے ساتھ ہی عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری بھی دے دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔