(ویب ڈیسک ) حیدر منیر: پنجاب میں محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوۃ پنجاب کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ضم کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے اسٹیرئنگ کمیٹی سے مزید سفارشات طلب کرلی ہیں۔
کمیٹی محکمہ سوشل ویلفیئر میں زکوۃ ڈیپارٹمنٹ کو ضم کرنے کا طریقہ وضع کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو گزشتہ روز محکمہ زکوۃ کو ختم کرنے کی سفارشات کیں گئیں تھیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے محکمے کو ختم کرنے سوشل ویلفیئر میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دی تھی۔