سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کے رشتے کی افواہیں پر ان کی وضاحت آگئی

سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کے رشتے کی افواہیں پر ان کی وضاحت آگئی
پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر وضاحت سامنے آگئی ہے ۔ گذشتہ دنوں پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا تھا، پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔ شائقین کرکٹ کو ایسے میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے ۔ گذشتہ دنوں نسیم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ، جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے ، اُس تصویر پر قومی نسیم شاہ نے بہتر نواز نے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمداللہ لکھا تھا ۔ جیسے ہی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی فاسٹ بولر کے رشتے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ، صارفین کا یہ خیال تھا کہ شاید کرکٹر کا نکاح ہوگیا ہے یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا ہے جب کہ ایک نے بات پکی ہونے کا گمان ظاہر کیا ۔ تاہم سوشل میڈیا پر رشتے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر کرکٹر نسیم شاہ نے خود ہی وضاحت کر دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 'آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کے بارے میں نہیں تھی ، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں ہے '۔ نسیم شاہ نے درخواست کی کہ براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں ، وہ گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک تصویر تھی اور مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جب کرکٹر نسیم شاہ سے ایک انٹرویو میں شادی کا سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ یہ سوال ابو سے کریں ، وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا ۔ نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا ، وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے اور میں شادی کرلوں گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔