الیکشن التوا کیس ، سپریم کورٹ کا حکومتی اتحاد کے وکلا کو سننے سے انکار

الیکشن التوا کیس ، سپریم کورٹ کا حکومتی اتحاد کے وکلا کو سننے سے انکار
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی الیکشن التوا کیس میں حکومتی اتحاد کے وکلا کو سننے سے انکار کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے ، عدالت نے آج سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خزانہ کو طلب ببھی کررکھا ہے ۔ سپریم کورٹ میں آج سماعت کے موقع پر سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ میں انہی افراد کو داخلے کی اجازت ہے کہ جن کے مقدمات زیرسماعت ہیں ۔ سماعت کے آغاز سے قبل اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمہ نہ سنے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔