وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ،جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ تمام وزراء کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے کے تناظر میں حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، جس کا فیصلہ حفوظ کرلیا گیا ہے جو کل ( منگل) کو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔