’ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس اکٹھا کرنیوالا واحد ادارہ ہے جس کے میکانزم میں کوئی کرپشن نہیں ‘

’ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس اکٹھا کرنیوالا واحد ادارہ ہے جس کے میکانزم میں کوئی کرپشن نہیں ‘
سورس: ویب ڈیسک

پبلک نیوز:( سدھیر  چودھری)صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی صوبائی سطح پر ٹیکس اکٹھا کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کے میکانزم میں کوئی کرپشن نہیں ۔

صوبے کے ذاتی محصولات  کا 66 فیصد پی آر اے کی مرہون منت ہے۔ بورڈ آف ریونیو 22فیصد جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 12فیصد ٹیکس اکٹھا کر رہے ہیں۔ ادارے میں اب بھی بہت پوٹینشیل موجود ہے۔ ٹیکس وصولیوں میں دوگنا سے زیادہ اضافے کو یقینی بنائیں گے۔ وصولیوں میں اضافے کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافے کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ ریسٹورانٹس، بیوٹی پارلرز اور فیشن ڈیزائنرز کے علاؤہ آ ئی ٹی سروسز ,فرنچائز ز اور سپانسر شپس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لیا جائے گا۔  

  پنجاب ریونیو اتھارٹی میں کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آر اے صوبائی سطح پر ٹیکس اکٹھا کرنے والے تمام اتھارٹیز میں سب سے آگے ہے۔ پی آر اے کے تحت 70سے زائد سروسز پر ٹیکس وصول کیاجا رہا ہے۔ پی آر میں وصولیوں کی شرح 100ارب روپے سے 200ارب تک پہنچ چکی ہے۔ پی آر اے سیلز ٹیکس ان سروسز کے علاؤہ پنجاب انفراسٹرکچر سیس اور پنجاب ورکر ویلفئیر فنڈز بھی اکٹھا کر رہی ہے۔ آ ئند ہ مالی سال میں پی آر اے کے اہداف کو مزید آ گے بڑھایا جائے گا۔ پی آر اے کو استعداد کار میں اضافے کے لیے انسانی وسائل سمیت تمام درکار سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ادارے کو حکومت پنجاب کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔جن جن اضلاع میں ضروری ہو گا پی آر اے کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ ایف بی آر کے ساتھ  مستند اعدادو شمار کے تبادلے سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ایف بی آر کے ساتھ سنگل ریٹرن کا اجراء ریونیو میں اضافے کے دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنائے گا۔صوبے میں کاروبار میں آسانی ہو گی۔ پی آر اے کا انٹیلی جینس اور پروسیکیوشن سیل اور ہوٹل آ ئی انفارمیشن سے استفادہ نادہندگان سے متعلق معلومات کے حصول کو یقینی بنائے گا۔ چیئرمین پی آر اے نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پی آر آر وہ پہلی صوبائی اتھارٹی ہے جو ایف بی آر کے ساتھ سنگل ریٹرن جاری کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی جولائی 2023سےمارچ 2024تک گزشتہ مالی سال کی نسبت 17فیصد اضافے کے ساتھ 165.00ارب روپے کی وصولیاں کر چکی پے۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید بدر ، کمشنر لاہور مصباح نواز، ایڈیشنل کمشنر سارہ  حیات، ممبر عطیہ علی خان اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ہیڈ اکنامک افئیرز