پبلک نیوز: ( محمد شکیل خان ) پاکستان ٹیم کے کھلاٹی کرکٹ چھور کر رسہ کشی کے کھیل میں مصروف سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کے درمیان ٹگ آف وار کا میچ ہوا۔ کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں اعظم خان شامل ہیں۔
شاداب خان نے رسہ کشی میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔جاری کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے اعظم خان کے طاقت کی تعریف کر دی۔
شاداب خان نے لکھا کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔