4ججز کو موصول ہونیوالے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات پبلک نیوز پر

 4ججز کو موصول ہونیوالے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات پبلک نیوز پر
کیپشن: Suspicious letters
سورس: web desk

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کے 4ججز کو موصول ہونے والے خطوط سے متعلق اہم تفصیلات پبلک نیوز پر،لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججوں کو خطوط موہد فاضل ولد منظور علی شاہ کی جانب سے بھجوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خط ملنے پر ڈی ایس پی نے معزز جج کے سامنے کھولا تو پاؤڈر تو تحریری موجود تھی ،ڈی ایس پی نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤڈر بھی کھول دیا جس سے پاؤڈر نیچے گر گیا۔معزز جج نے ڈی ایس پی کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔

سی ٹی ڈی کے افسر نے ڈی ایس پی کو ڈانٹ پلادی ،یہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے سی ٹی ڈی کے افسر نے چاروں خطوط قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ، خطوط میں ججز کو دھمکیاں دی گئیں۔

جن 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ان میں سئیننر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس شاہد بلال حسن, جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔

Watch Live Public News