سفیر کی بیٹی کا اغوا : افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں

سفیر کی بیٹی کا اغوا : افغان تفتیشی ٹیم پاکستان میں
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) افغان سفیر کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کیلئے افغانستان سے آنیوالی تفتیشی ٹیم کی سرگرمیاں جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت میں آئی جی پولیس سے ملاقات ، افغان تفتیشی ٹیم اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ا فغانستان سے ایک تفتیشی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جو افغان سفیر کے مبینہ اغوا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے دو اہلکار بھی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ ہیں جنہوں نے وزارت خارجہ میں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی سے اہم ملاقات میں جس میں افغان ٹیم کو کیس کی تفتیشی رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ افغان تفتیشی ٹیم آج وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی اور اس دوران افغان ٹیم سے اہم فوٹیج اور تفصیلی تفتیشی معلومات شیئر کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ افغان سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو اسلام آباد میں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر داخلہ یہ وضاحت کر چکے ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Watch Live Public News