کراچی(پبلک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوگیا. رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر اکتوبر 2020 کی بلند سطح 163.89 روپے پر بند ہوا.
ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے تجارتی خسارے پر روپے پر دباو دیکھا جارہاہے ،جولائی 2021 میں تجارتی خسارہ 81 فیصد بڑھ کر 3 ارب 6 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے ، جولائی میں درآمدات 47 فیصد اضافے سے 5ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں.دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 164 روپے ہے۔
ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کا تما م تر فوکس ترسیلات زر پر ہوگا .