بھارت کے جارحانہ عزائم بے نقاب، بحرہند کے دور دراز جزیرے ایگالیگا پر بھارت کا زیر تعمیر خفیہ اڈا پکڑا گیا۔ الجزیرہ انویسٹی گیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بحریہ ماریشس کے ایک جزیرے پر اڈہ تعمیر کر رہی ہے۔ ایگالیگا پر رہنے والے 300 کے لگ بھگ مقامی باشندوں کو بےدخل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ 2 برس میں بھارت نے جزیرے پر 3 کلومیٹر کی فضائی پٹی اورفوجی مقاصد کے لئے 2 جیٹیز تعمیر کیں۔ عسکری تجزیہ نگار کے مطابق ایگالیگا جزیرے کو بھارتی بحریہ میری ٹائم انٹیلی جنس اور جاسوسی کے لئے استعمال کرے گی۔ ماریشس کی حکومت نے 2018 میں ایگالیگا جزیرے پر عسکری تعمیراتی منصوبے کی تردید کی تھی۔ الجزیرہ انویسٹی گیشنز کے مطابق مچھیروں اور ناریل کے کاشتکاروں کے مطابق 250 ملین ڈالر کا تعمیراتی منصونہ ان کے لئے نہیں۔ ایگالیگا کے باشندوں کو ڈر ہے کہ ان کا حشر بھی ڈیگو گارشیا کے باشندوں جیسا ہو گا۔ ڈیگو گارشیا کو مارییشس کے نوآبادیاتی آقا برطانیہ نے 1966 میں امریکہ کو لیز ہر دیا تھا۔ امریکہ نے ڈیگو گارشیا پر اپنا فوجی اڈا بنانے کے لئے جزیرے کے تمام باشندوں کو بےدخل کر دیا تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر، فناننشل ڈیٹا اور زمینی حقائ کے مطابق ایگالیگا پر بھارتی اڈے کی تعمیر جا ری ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہبحر ہند میں بھارتی اڈے کا مقصد خطے میں چینی اثر رسوخ کو کم کرنا ہے۔