چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مستعفیٰ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مستعفیٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے اہم پیغام دیا۔ انھوں لکھا کہ خالد منصور کو معاون خصوصی برائےسی پیک امور تعینات کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے خالد منصور کو نہ صرف خوش آمدید بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سی پیک اتھارٹی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے بھی ٹویٹ پیغام جاری کیا گیا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک جیسے منصوبہ کو ون ونڈو کے طور پر چلانے کا موقع دیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد بغیر یہ نہ ممکن تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔