کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے اثاثے جائز ہیں یا ناجائز؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ

کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے اثاثے جائز ہیں یا ناجائز؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا اس فیصلہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔فیصلے میں یہ کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں اور الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔ شہباز گل نے اس حوالے سے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 'اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں'۔، اور ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔ شہباز گل کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر جب وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔ ایک صارف نے لکھا کہ شہباز گل کو جواب دیا کہ 'پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی'۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔