ہیکرز کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ان تمام بہادر جنگجوؤں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں دنیا کی عظیم اور قابل فخر قوموں میں سے ایک بنانے کے لیے جانیں قربان کیں۔ واضح رہے کہ StormFiber پاکستان کی سب سے قابل بھروسہ فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) انٹرنیٹ، ٹیلی ویژن اور ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ لیکسن گروپ آف کمپنیز کا ایک حصہ ہے اور اس کا شمار پاکستان میں براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کرنے والے اولین اداروں میں ہوتا ہے ۔Cyber Security News:
— Zaki Khalid (@misterzedpk) August 3, 2022
The website of StormFiber, a Pakistani ISP owned by Lakson Group, has been defaced by hackers based in India. Archived copy here: https://t.co/PaAvBW66fs
A group calling itself 'Ne0sec' apparently did this in support of the Indian Armed Forces. pic.twitter.com/47wZ3fNX8h
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سٹورم فائبر کی ویب سائٹ مبینہ طور پر بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لی ہے۔ بھارت سے منسلک ہیکرز نے آفیشل ویب سائٹ پر پر اپنی مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی پرچم کے ساتھ ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔