یوٹیوب پر پسوڑی گانے کا ایک اور اعزاز

یوٹیوب پر پسوڑی گانے کا ایک اور اعزاز
شے گِل اور علی سیٹھی کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’’پسوڑی ‘‘کی دھوم، ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر علی سیٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوٹیوب پر پسوڑی گانے نے 300 ملین ویوز کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پانچواں گانا تھا جو کہ اس سال 7 فروری کو رلیز کیا گیا تھا۔اس گانے نے اب تک کئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور کئی عالمی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں یہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا اور کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بن گیا تھا۔ 50 عالمی وائرل ویڈیوز کی مارچ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے پر اس گانے نے ٹاپ تھری میں بھی جگہ بنالی تھی۔اس گانے کو ناصرف بھارت بلکہ برطانیہ، امریکا، مشرق وسطیٰ ممالک ، کینیڈا اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی بہت تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت بھی ملی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔