ملک بھر میں‌عاشورہ پر دو چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں‌عاشورہ پر دو چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم 2022ء کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام 2022ء کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو تعطیل ہوگی۔ خیال رہے کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا تھا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا تھا کہ محرم الحرام 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 31 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں یوم عاشور (10محرم الحرام) 9 اگست کو ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔