لاٹری کے ٹکٹ نے خاکروب خواتین کو کروڑ پتی بنا دیا

لاٹری کے ٹکٹ نے خاکروب خواتین کو کروڑ پتی بنا دیا
کیرالہ: 25، 25 روپے جمع کرکے 11 خاکروب خواتین نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 کروڑ روپے کا جیک پاٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 11 خاکروب خواتین نے جون میں لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے اکٹھے کیے اور پھر گذشتہ ہفتے ہی ان کی10 کروڑ روپے یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری لگ گئی۔ مذکورہ خواتین خاکروبوں کے اُس گروپ کا حصہ ہیں کہ جو کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پارپنا نگڈی قصبے میں گھروں سے کوڑا اکٹھا کرتا ہے۔ اس کام کے عوض انہیں عام طور پر روزانہ تقریباً 250 روپے اجرت ملتی ہے۔ پچھلے مہینے خواتین کے اس گروپ نے ”مون سون بمپر پرائز لاٹری“ کیلئے 250 روپے کا ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا اور قرعہ اندازی کے اگلےہی روز انہیں لاٹری جیتنے کی اطلاع ملی تو سب خوشی سے نہال ہوگئیں۔ لاٹری ٹکٹ خریدنے کیلئے 9 خواتین نے 25،25 روپے جمع کئے تھے، جب کہ دو خواتین سے ساڑھے 12 اور ساڑھے 12 روپے دے کر یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور طے کرلیا تھا کہ اگر انعام نکلا تو رقم اسی حساب سے تقسیم کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔