پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔ س حوالے سے ان کے داماد عارف سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی، اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ داماد عارف سعید کے مطابق مرحوم اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے اعجازبٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے، بورڈ کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔