ویب ڈیسک: بلوچستان میں 2 اضلاع میں پولیو کے دو نئےکیس رپورٹ ہو گئے ۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 4کیسزقلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے، کوئٹہ،چمن،ژوب،ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے کے متعدد اضلاع میں 65 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔