ویب ڈیسک: افواج پاکستان کے بہادر سپاہیوں کی وطن سے محبت ان کے ایمان کا حصہ ہے.
پاکستان کی تاریخ میں وطن عزیز کی سرحدوں کا تحفظ ہو یا پھر دہشتگردی کے خلاف جنگ، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی بہادری کا لوہا منوایا ہے۔ مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ جن شہداء کے مزاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ان میں سپاہی علی رضا شہید ،سپاہی عبد الصمد شہید اور سپاہی عصمت اللّٰہ شہید شامل ہیں۔