9 مئی کیسز؛ بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کی دائر درخواست پر سماعت 10 اگست تک ملتوی

 9 مئی کیسز؛ بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی کی دائر درخواست پر سماعت 10 اگست تک ملتوی
کیپشن: imran khan & bushra bibi
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری درخواست دائر ، عدالت نےسماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

ضمانت بعد از گرفتاری درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کی گئی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سیشن جج عبدالرزاق نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بشری بی بی پہلے سے گرفتار ہیں۔

عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News