لاہور ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد پر آگئی۔ سب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی سب سے زیادہ 19.21 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ہوئی۔ حالیہ ایک ہفتے میں21 اشیاء مہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں دال مسور 4 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ3 روپے41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیف ایک روپے 30پیسے,مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19روپے 53 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ پیاز 3 روپے 25 پیسے,زندہ مرغی 19 روپے 40 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن,آلو 4 پیسےفی کلو سستے ہوئے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6روپے 84 پیسے سستا ہوا۔ حالیہ ہفتے19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔