نگران وزیرِ اعظم کی سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد

نگران وزیرِ اعظم کی سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد
اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر سندھی بہن بھائیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج سندھ کی ہزاروں برس پرانی اور خوبصورت روایات پر مبنی سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے، سندھی ثقافت پاکستان میں تہذیبوں اور ثقافتوں کی خوبصورت قوس قزح کا ایک خوبصوت رنگ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صوفیوں کی دھرتی سندھ، صدیوں سے برداشت اور امن کا گہوارہ رہی ہے، سندھ کی اس زرخیز سرزمین نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی تہزیب میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھی ثقافت پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے، سندھی ثقافت کے دن پر میں اپنے سندھی بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔