ممبئی: (پبلک نیوز) بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم "انشااللہ" کو خیر باد کہہ دیا۔ سلمان خان اور عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے.تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے، جس کا انہوں نے باقاعادہ اعلان کیا تھا، تاہم ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور دبنگ خان کے مابین کسی معاملے پر بحث ہوگئی اور جھگڑا اس حد تک پہنچ گیا کہ اب سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔بالی ووڈ سٹار کے انکار کے بعد ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کی جگہ کنگ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے جبکہ اداکارہ کے لئے عالیہ بھٹ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فلم "انشااللہ" میں سلمان خان ایک بزنس مین جبکہ عالیہ بھٹ بیس سالہ اداکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی ایک فلم میں ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی نئی فلم "پٹھان" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔