پشاور: (پبلک نیوز) ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشن نے گھر میں خاتون کی ڈیلیوری کردی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 2 کی رہائشی خاتون کی ڈیلیوری کیلئے کال موصول ہوئی، وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن نے گھر والوں کی اجازت سے ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے گھر میں ڈیلیوری کا فیصلہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 خاتون میڈیکل ٹیکنیشن شاہین اختر نے پیشہ وارانہ انداز میں گھر میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔ ریسکیو ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان کا استعمال کیا گیا، ریسکیو 1122 اہلکار کی مرہون منت ماں و بچہ بالکل ٹھیک ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے محفوظ اور موثر ڈیلیوری کرنے پر خاتون اہلکار کے لئے توصیفی سند کا اعلان کیا۔