پیکجنگ میٹریل کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے فی کلوگرام کا اضافہ

پیکجنگ میٹریل کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے فی کلوگرام کا اضافہ

پبلک نیوز: پیکجنگ میٹریل کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا، پیکجنگ میٹریل مہنگا ہونے سے بیکری آئٹمز، کاسمیٹکس، ادویات، اشیائے خورونوش، کتابیں سمیت دیگر اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں پیکجنگ میٹریل کی قیمتوں میں پانچ سے آٹھ روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا، پیکجنگ میٹریل مہنگا ہونے سے مختلف مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تاجران کا کہنا ہے کہ پیکجنگ میٹریل مہنگا ہونے سے ادویات، گھی، آئل، بیکری آئٹمز، ٹوائز سمیت دیگر اشیا مہنگی ہونگی اور مہنگائی کا طوفان آئے گا، پیکجنگ میٹریل کے تاجران کا ان پٹ کاسٹ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیدواری لاگت کم ہونے سے ہی پیکجنگ میٹریل سستا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔