ایل پی جی مہنگی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

ایل پی جی مہنگی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

ویب ڈیسک: مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت دو ہزار 879 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ اگست میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے تھی ۔
 

Watch Live Public News