بی آر ٹی کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ

بی آر ٹی کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ
پشاور: (پبلک نیوز) ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور یومیہ مسافروں کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں اضافہ ہوا۔ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد مسافر بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں۔ بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے۔ شہریوں کو بہترین سفری سہولت دی جارہی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی 30 بسیں جلد بی آر ٹی پشاور پہنچ جائیں گی اور مزید فیڈر روٹس سمیت ایکسپریس روٹ پر اضافی بسیں بھی چلائی جائنیں گی۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عملے سے تعاون کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے اس سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے، اس منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔