لاہور میں سردی لوٹ آئی

لاہور میں سردی لوٹ آئی

لاہور(پبلک نیوز) لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، دن کے اوقات میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں بوندا باندی سے موسم دوبارہ ٹھنڈا ہوگیا،بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں بوندا باندی برسا کرگزر گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کے وقت 7 سنٹی گریڈ رہا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہلکی بارش سے فضا نکھر گئی، کہیں رم جھم تو کہیں بوندا باندی نے سماں باندھ دیا۔ شہریوں نے بھی موسم کی بدلتی ادا کا لطف اٹھایا۔ رم جھم نے شہر کا موسم دلفریب کر دیا، شہر میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے تھے۔ کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔موسم کی رت بدلی تو نوجوانوں نے کھانے پینے کا بہانہ ڈھونڈ لیا اور گرم گرم سموسے پکوڑوں سے محظوظ ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔