ریسلنگ کا بڑانام جان سینا پاکستان آئیں گے

ریسلنگ کا بڑانام جان سینا پاکستان آئیں گے

لاہور(پبلک نیوز)پاکستانی شائقین ریسلنگ کے لیے بڑی خبر، سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا پاکستان آئیں گے جان سینا نجی کمپنی کی دعوت پر جولائی میں پاکستان پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جان سینا کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں، جان سینا سمیت دیگر پروفیشنل ریسلرز بھی پاکستان آئیں گے، نجی کمپنی کے تعاون سے کراچی اور اسلام آباد میں پروفشنل ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے ۔

پروفیشنل ریسلنگ میں گزشتہ سال بھی کئی ریسلرز رنگ آف پاکستان ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔