کونسی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے کار کے ٹائر جلدی ختم ہو جاتے ہیں؟

کونسی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے کار کے ٹائر جلدی ختم ہو جاتے ہیں؟
جانے انجانے میں ہم سے کچھ ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجہ سے گاڑی کے ٹائر جلدی ختم ہو جاتے ہیں۔ انہیں زیادہ دیر تک چلانے کے لیے کچھ آسان ترکیبیں کارآمد ہیں۔ کار کی دیکھ بھال ایک مہنگا کام ہے اور اگر آپ کچھ چیزوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں تو یہ اور بھی مہنگا ہو جاتا ہے، جیسے ٹائر بدلنے کا خرچ۔ عام طور پر لوگ نہیں جانتے کہ ان کی گاڑی کے ٹائر اس کی کارکردگی پر کتنا اثر ڈالتے ہیں۔ ٹائر وہ ہیں جو گاڑی کو سڑک سے کنیکٹ کرتے ہیں، گاڑی کے ٹائروں کی بدولت ہی آپ سفر آسانی سے طے کرتے ہیں۔ تو یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو گاڑی کے ٹائروں کو لمبی زندگی دیتے ہیں۔ کار مالکان کے ذہنوں میں یہ بات ضرور چل رہی ہوتی ہے کہ ٹائروں کی زندگی کو کیسے بڑھایا جائے، اس کے لیے آپ کو چوکنا اور ہوشیار رہنا ہوگا۔ کیونکہ ٹائر جتنی بہتر حالت میں ہوں گے، اتنی ہی زیادہ سروس دیں گے۔ ٹائروں کی جگہ بدلتے رہیں ٹائر وں کی جگہ بدلنے سے ان کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ایکسل جو گاڑی کے پہیوں کو گھماتا ہے، وہاں کے ٹائر زیادہ خراب ہوتے ہیں ، ایسی صورت حال میں آپ کو وقتاً فوقتاً ان ٹائروں کی جگہ بدلتے رہنا چاہیے، یعنی پچھلے ٹائروں کو اگلے حصے میں اور اگلے حصے کو پچھلے حصے میں لگاتے رہنا چاہیے۔ پہیوں کو سیدھا رکھیں پہیوں کو وقتاً فوقتاً سیدھ میں لانے سے، وہ سڑک پر چپٹے اور یکساں رہتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، آپ کو سسپنشن میں خرابی کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں. درحقیقت، یہ گاڑی کے ٹائروں کے علاوہ سسپنشن پر نظر رکھنے کا ایک بہت ہی کارآمد طریقہ ہے۔ ٹائر میں ہوا کا دباؤ گاڑی کے ٹائر وں میں ہوا کو وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔ نئی جدید کاریں ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ آتی ہیں اور ان میں ڈرائیور کو ڈسپلے پر ہی معلومات مل جاتی ہیں، عام گاڑی میں یہ کام آپ کو خود کرنا پڑتا ہے۔ اگر ٹائروں میں ہوا کا دباؤ درست ہے تو انکی سڑک پر پکڑ اتنی ہی ہو گی جتنا کہ ضرورت ہے۔ جب ہوا کا دباؤ کم یا زیادہ ہوتا ہے تو وہ جلدی ختم ہو جاتے ہیں۔ سسپنشن چیک کریں‌ ٹائروں کا سسپنشن سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور اگر سسپنشن کا کوئی حصہ خراب ہو جائے تو یہ براہ راست ٹائر کو متاثر کرتا ہے۔ ایسی صورت حال میں، آپ کو وقتاً فوقتاً اپنی گاڑی کے سسپنشن کو چیک کرتے رہنا چاہیے تاکہ ٹائر زیادہ دیر تک ساتھ دیں۔ تیزی میں روز سے بریک لگانے سے گریز کریں کار کو تیز کرنے یا روکنے کے لیے، آپ پیڈل کو زور سے دباتے ہیں۔ اس سے تیز رفتاری کے دوران ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور بارہا اچانک بریک لگانے سے بھی ٹائر جلدی ختم ہو سکتے ہیں۔ اب اگر گاڑی کے ٹائروں کو زیادہ دیر تک سروس میں لانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس سے بچنا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔