پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے ساتھ پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی اور محفوظ سمندروں کی بھی ضامن ہے۔ پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ساتھ پاک بحریہ آٹھویں بار امن 2023 مشقوں کی میزبانی کرنے جا رہی ہے جس میں پچاس ممالک شریک ہوں گے. پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس یا پائمیک اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو ہے جس کی میزبانی پاک بحریہ کرنے جا رہی ہے، دس سے بارہ فروری تک کراچی میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس میں سرمایہ کاری، پورٹ آپریشنز میں تعاون، میری ٹائم لاجسٹکس، بحری نقل و حمل،جہاز سازی و مرمت، شپ بریکنگ، ماہی گیر،ساحیل سیاحت، ایکوا کلچر، سمندر کی تہہ سے قدرتی وسائل کے حصول،قابل تجدید توانائی، ماحول کے تحفظ، میرین انجنئیرنگ،میری ٹائم ٹریننگ ایند ایجوکیشن پر توجہ دی جائے گی.۔ 10 فروری کو ہی کراچی میں امن سلسلے کی آٹھویں بحری جنگی مشقوں کا آغاز ہو گا، تاریخی طور پر ہر دو برس بعد ہونے والی جنگی مشقوں کا مقصد علاقائی تعاون کے ساتھ استحکام اور بہتر اشتراک کار کو فروغ دینا رہا ہے تا کہ دہشتگردی اور میری ٹائم ڈومین میں ہونے والے جرائم کے خلاف آہنی عزم ظاہر کیا جا سکے ۔ امن ایکسرسائز ٹوینٹی تھری کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہاربر فیز میں پاک نیوی ڈاکیارڈ پر افتتاحی تقریب، دوستانہ میچز، پاک نیوی ایس ایس جی یا پاک میرینز کا میری ٹائم کائونٹر ٹیرر ازم ڈیمو، مباحثے، بینڈ ڈسپلے، کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا شامل ہے، پائمیک کو بھی ہاربر فیز کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ سی فیز میں انسداد بحری قذاقی کے حوالے سے بھی پاک بحریہ کی ٹیم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی، اس کے ساتھ ہی راکٹ ڈیپتھ چارج، سرفیس فائرنگ، پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور غیر ملکی جہازوں کا فلائی پاسٹ بھی شامل ہو گا ۔