پی سی بی کا پی ایس ایل 8 کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پی سی بی کا پی ایس ایل 8 کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان اورکراچی لیگ کے ٹکٹس ہفتے کی صبح 11 بجےسے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ لاہور اورراولپنڈی لیگ کے ٹکٹس آئندہ چند روز تک دستیاب ہوں گے۔ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہورقلندرزافتتاحی میچ کیلئے وی آئی پی باکس کی ٹکٹ 6ہزارروپے رکھی گئی ہے، پریمیئم انکلوژرز 3ہزار ،فرسٹ کلاس 2 ہزار،جنرل انکلوژرز کاٹکٹ 1ہزار روپے کا ہوگا۔ ملتان سلطانزبمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،وی آئی پی 2900 اور پریمیئم انکلوژر کی ٹکٹ 1900 روپےمقرر کی گئی ہے ، فرسٹ کلاس 950، جبکہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 650 روپے رکھی گئی ہے۔ باقی تین میچز کی ٹکٹوں کی قیمت بالترتیب4ہزار،2ہزار،1500 اور 1ہزار رپےمقررکی گئی۔کراچی میں ہونے والے میچزکی ٹکٹ بالترتیب 2900، 1900 ،950، اور 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اتوار کولاہورقلندرزاورکراچی کنگزکے میچ میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5ہزارروپےہوگی، پریمیئم انکلوژرز3ہزار،فرسٹ کلاس 2ہزار جبکہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت1ہزارروپےمقرر کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پہلی بار ڈسکاؤئنٹڈ سیزن پاس متعارف کرادیئے ہیں، پاس کا مقصد کرکٹ فینز اور فیملیز کو آسان ٹکٹ کی فراہمی ہے۔ ملتان لیگ میں وی آئی پی سیزن پاس کی قیمت16830 روپے ہوگی، پریمیئم سیزن پاس 9630،فرسٹ کلاس 5715 ، جنرل سیز ن پاس کی قیمت 3555 روپےمقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ ہی خریدی جاسکے گی، 18 سال سے کم عمر فینز بی فام پر ٹکٹ خرید سکیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔