پولیس کی رات کی تاریکی میں PTI کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو

پولیس کی رات کی تاریکی میں PTI کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو
کیپشن: Police raid video
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی  کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے دوست کے گھرپولیس ریڈ کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات گئے پولیس اہلکار ان کے دوست کے گھر ریڈ  پر آئے ہیں، موبائل سے گھرکے باہر لگے بینر کی تصاویر بنائیں، جب کے بند دروازے کو کھولنے کے لئے روز سے پاوں بھی مارے۔

ویڈیو کے کیپشن میں مونس الہی نے لکھا کہ " کل رات کو ہمارے قریبی ساتھی ایڈووکیٹ حسیب وڑائچ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی مفرور کی تلاش میں گئے تھے ۔ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ مفرور کی تلاش میں دیواروں پر لگے PTI کے پوسٹر بھی پھاڑ رہے ہیں ۔ یہ سب کچھ گجرات میں ہو رہا ہے ۔ اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن سورہا ہے ۔

Watch Live Public News