ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،سابق ایم این اےاستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،سابق ایم این اےاستحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کیپشن: ن لیگ کو ایک اور جھٹکا،سابق ایم این اےاستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا، ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ملاقات جہانگیر خان ترین کی ملتان رہائش گاہ پر ہوئی۔ عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

Watch Live Public News