لاہور: گاڑی روکنے پر شہری مشتعل، وارڈنز پر سیدھی فائرنگ کردی

لاہور: گاڑی روکنے پر شہری مشتعل، وارڈنز پر سیدھی فائرنگ کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ایک ناکے پر گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک وارڈنز پر سیدھی گولیاں چلا دیں۔ لوگوں‌نے بھاگ کر اپنی جانییں‌بچائیں. یہ واقعہ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ فیروز پور روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شہری کو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے سڑک پر روکنا برداشت نہ ہوا اور اس نے ان پر سیدھی گولیاں چلا دیں، تاہم واقعہ میں ٹریفک وارڈن مکمل طور پر محفوظ رہے۔ ٹریفک وارڈنز نے فیروز پور روڈ پر ایک گاڑی کو روک کر کار سوار سے کاغذات طلب کئے تھےجس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا۔ فائرنگ کے باعث ٹریفک وارڈنز اور دیگر شہریوں نے ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ٹریفک وارڈن مختیار کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فوری طور پر ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا جائے۔ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News