عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں یہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اعتراضات پربھی قانون کے مطابق ہی فیصلہ کرے کیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا ہے ۔ عدالتی حکم میں یہ بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹس اور سندھ نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار بناتا ہے ۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پرعملدرآمد سے روکا نہیں جاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔