’ایک بوتل میں اولیو آئل جبکہ دوسری میں شہد تھا‘

’ایک بوتل میں اولیو آئل جبکہ دوسری میں شہد تھا‘
کراچی(پبلک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی. جس میں شرجیل انعام میمن سمیت گواہ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے. سرکار کی جانب سے پراسیکوٹر عبدالرحمن نے کیس کی پیروی کی. کیس میں گواہ سابق ڈائریکٹر کیمیکل ایگزمینیر اور مدعی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا. سابق ڈائریکٹر کیمیکل ایگزمینیر نے اپنے بیان میں کہاہمیں معائنے کیلئے دو بوتلیں دی گئی تھیں. گواہ کا کہنا تھا کہ ایک بوتل میں اولیو آئل تھا جبکہ دوسری میں شہد تھا. اس دوران مدعی مقدمہ اسسٹنٹ جیل سپرنٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے کارروائی کے دوران دو بوتلیں تحویل میں لیں، بوتلوں کے چیک اپ کیلئے لیبارٹری بھیج دیے تھے، پراسیکوٹر عبدالرحمن تھہیم کی جانب سے مدعی مقدمہ کو تیاری کروانے کے باوجود تسلی بخش بیان نہ دے سکا. عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو طلب کرلیا. عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔