4 مختلف مقامات پر 5 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب کر جاں بحق

4 مختلف مقامات پر 5 بچوں سمیت 8 افراد ڈوب کر جاں بحق
پبلک نیوز: دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر 3 افراد ڈوب گئے۔ اٹک شہر کی رہائشی فیملی دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر پکنک منا رہے تھے کہ نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا جسے بچاتے 2 افراد مزید ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی ریسکیو سرچ آپریشن کے بعد 23 سالہ حمزہ فیاض کی لاش لی جسے ریسکیو ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ باقی 2 افراد کی لاشوں کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔ اٹھارہ ہزاری میں دو کمسن بچے نہر میں ڈوب گئے۔ سات دوست گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہانے نہر پہ گئے۔ گیارہ سالہ اور آٹھ سالہ دو بھاٸی گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ آٹھ سالہ بچے کی نعش برآمد، دوسرے کی نعش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ بچی گھر والوں کے ساتھ پکنک منانے کراچی سے آئی تھی۔ بچی گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئی۔ بچی کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی۔ لیہ میں گزشتہ روز ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈوبنے والے 3 افراد میں سے مزید 1 کی ڈیڈ باڈی ریسکیو نے تلاش کر لی۔ جس کی شناخت ثناءاللہ کے نام سے ہوئی۔ گھوٹکی میں رکشہ حادثہ کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دو بچوں کی نعشیں نہ مل سکیں۔ مسو نہر میں سے نعشوں کی تلاش کے لیے مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈوبنے والے دو بچوں کی عمریں 8 سے بارہ سال ہیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 8 سال کی بچی مائی ڈہائی اور 12 سالہ لشکر شر شامل ہیں۔ ورثہ کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کی تلاش کے کیے کوئی مدد نہیں کی گئی۔ نہر میں پانی زیادہ ہونے کہ باعث لاشوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔