گجرات (پبلک نیوز) تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ لاری اڈا کے علاقہ لاری اڈا میں بل بورڈ گرنے سے 70 سالہ مہندی خاں اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ پرانی فروث منڈی میں 72 سالہ محنت کش دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مدینہ سیداں میں گھر کی دیوار گرنے سے20 اور 15 سالہ دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ گرین ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور مختلف واقعات کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔