پبلک نیوز: کشمیر پریمئر لیگ کے لیے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور بوم بوم آفریدی کا منفرد انداز، سوئنگ کے سلطان اور لالہ ریپ اسٹار کے روپ میں جلوہ گر۔ کشمیر پریمئیر لیگ کا ریپ سانگ ریلیز کر دیا گیا۔ کے پی ایل ریپ سانگ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا۔ گانا فلمسٹار شان، ندیم، مہوش حیات، نیلم منیر، عائشہ عمر، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم پر فلمایا گیا ہے۔ کے پی ایل کا ریپ سانگ مشہور ریپ اسٹار علی گل پیر نے گایا۔ گانا آج کے پی ایل ڈرافٹ ایونٹ میں ریلیز کیا گیا۔ کشمیر پریمئیر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔