رحیم یار خان (پبلک نیوز) موٹر وے ایم فائیو پر بھونگ شریف کے قریب پیٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ موٹر وے پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر پر فومنگ کا کام جاری ہے۔ آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر ٹریفک کو بلاک کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔