دنیا کے سب سے بڑے میڈل کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

دنیا کے سب سے بڑے میڈل کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
ویب ڈیسک: دنیا میں ہر طرح کے نئے نئے عالمی ریکارڈ بنتے ہیں۔ مگر متحدہ عرب امارات کے ایک سکول نے دنیا کا سب سے بڑا میڈل بنا ڈالا۔ یہ میڈل ابوظہبی کے ایک سکول میں اس وقت سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا کو دنیا کا سب سے بڑا میڈل تسلیم کر لیا گیا۔ گنیر ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی۔ میڈل کا اصل وزن 4,850 پاؤنڈ اور رقبہ 63.93 مربع فٹ ہے۔ قریباً یہ 9 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے۔ یہ میڈل انٹرنیشنل انڈین اسکول ابوظہبی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے تیار کیا۔ قبل ازیں دنیا کے سب سے بڑے میڈل کا ریکارڈ بھی متحدہ عرب امارات کے پاس تھا۔ مارچ 2021 میں ڈاکٹر عبید الکتبی نے 151 پاؤنڈ وزنی اور 27.6 مربع فٹ رقبے کا حامل میڈل تیار کیا تھا۔ نیا عالمی ریکارڈ بنانے والا میڈل اس کے مقابلہ میں تین گنا بڑا اور لگ بھگ 35 گنا وزنی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔