سندھ حکومت کا گھوسٹ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا آغاز

سندھ حکومت کا گھوسٹ ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا آغاز
کراچی : سندھ حکومت نے گھوسٹ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، اس ضمن میں ہے 121 ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس دیا گیا ، یہ کارروائی جنوری 2022ء سے مئی 2023ء تک کی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ نے 507 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس دے دیا، کارروائی کے خوف سے 54 غیرحاضر ڈاکٹرز نے استعفی دے دیا، فائنل شوکاز کے بعد 39 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے اب غیر حاضر اور ترقیوں میں دلچسپی نہ لینے والے ڈاکٹروں کی جگہ جونیئر ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے کے لئے محکمہ سروسز سے قانونی رائے مانگ لی تاکہ سینیئر عہدوں کی پوسٹیں خالی نہ پڑی رہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پورے صوبہ سے غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو غیر حاضر ڈاکٹروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی کے خوف سے بیرون ممالک کام کرنے والے ڈاکٹروں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔