’دس ارب درخت آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کریں گے‘

’دس ارب درخت آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کریں گے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ضرورت ہے اس وقت کہ جو ہم نے دس ارب درختوں کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے کہ اس تک پہنچیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ گلوبل وارمنگ اس وقت پاکستان کا سنگین مسئلہ ہے۔ بہت ضرورت ہے کہ درخت اگائے جائیں۔گلوبل وارمنگ کے حوالے سے گرین فنانسنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب صرف اسی میں ہے کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی پرواہ کریں ٗ پاکستان میں بیس سال میں مینگروز فارسٹ بڑھے ہیں ٗ پرانے جنگلات پچھلے ستر سال میں تباہ ہوئے ہیں ٗ پہلی بار 2013 میں خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری سونامی پہلی کوشش تھی کہ ہم جنگلات کو اگانا شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ نیچر بانڈ ٗ گرین بانڈ اور بلیو بانڈ بہت اچھا خیال ہے ٗ اس وقت دنیا کو سمجھ آرہی ہے کہ جس تیزی سے ٗ لالچ میں آگے نہ سوچاکہ کیا ہو گا ٗ بے دردی سے زمین کو استعمال کیا ٗ اس کے نتائج تو آنے تھے ٗ شکر ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں اس کی سمجھ آ رہی ہے اور یہ بڑھتی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا اس میں کردار ایک فیصد سے بھی کم ہے ٗ پاکستان اس حوالے سے ایک کمزور ملک ہے ٗ گلشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے ہم بنگلہ دیش سے بھی زیادہ کمزور ہیں اس معاملے میں ۔ قصور تو ہمارا نہیں ٗ یہ تو ان کا قصور ہے جو بڑے بڑے ممالک کاربن کے اخراج کا باعث بنتے ہیں لیکن نقصان ہمارے جیسے ممالک کا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انشا اللہ اس میں پوری لیڈ لے گا ٗ ہمارے ملک کی ضرورت ہے ٗ ویسے بھی ہمارے نبی ﷺ کا بہت ٗسوچیں کہ 15 سو سال پہلے انہوں نے جو کہا تھا وہ آج کتنا ریلیونٹ ہے ٗ انہوں ﷺ نے کہا تھا کہ ’’اگلی دنیا کیلئے اس طرح جیو کہ آپ نے کل مرجانا ہے ‘‘ تو اس طرح اپنی زندگی گزارو کہ آپ نے کل مرجانا ہے ٗ اپنی آخرت کیلئے۔لیکن اس دنیا کیلئے ایسے جیو کہ آپ نے ہزار سال زندہ رہنا ہے۔یہ اتنی بڑی ان کی سوچ تھی۔ تب عظیم انسان نے ایسی چیز سوچی کہ اگر ہم مسلمان ہی اس پر عمل کرتے رہتے تو۔ مگر دنیا نے بیس سال پہلے گلوبل وارمنگ کی طرف دھیان دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ بل گیٹس جیسے لوگ بھی اس پر بات کر رہے ہیں ٗ سب سمجھ گئے ہیں آج اگر ہم نے اس دنیا کا دھیان رکھا تو ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب ہم کچھ کر بھی نہیں سکیں گے۔

Watch Live Public News