اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں نے فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹا کر رکھ دیا۔ ایئرپورٹ کی چھت بارش کے دوران ایک پھر سے ٹپکنے لگی۔
ملک بھر میں گرمی کے زور سے حبس اور درجہ حرارت کافی بڑھ گیا تھا۔ گرمی کی وجہ سے سبھی پریشان تھے۔ گرمی زور اس وقت ٹوٹا جب طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوئیں اور بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔
گزشتہ روز بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران رات کو چلنے والی تیز ہواؤں نے فلائنگ کلب کے تربیتی طیارہ پر زور آزمائی جن کے سامنے ٹک نہ پایا اور اُلٹ گیا۔ الٹنے سے طیارہ کے پر مُڑ گئے اس کے علاوہ بھی پروں کو نقصان ہوا۔
رات کو چلنے والی تیز ہوائیں ایئر پورٹ کے اور بھی نقصان دہ ثابت ہوئیں۔ جن سے ایئرپورٹ کی دو کھڑکیاں اور ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔ بارش نے نے امیگریشن ہال سیلنگ بھی نیچے گرا دی۔ جس سے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔