جعلی پیر خانہ، آن لائن استخارہ سے کروڑوں لوٹنے والا گینگ گرفتار

جعلی پیر خانہ، آن لائن استخارہ سے کروڑوں لوٹنے والا گینگ گرفتار

فیصل آباد ( پبلک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم کی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، 7ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق دس رکنی گینگ جعلی پیر خانہ بنا کر آن لائن استخارہ کے نام پر شہریوں سے فراڈ کر رہا تھا۔ آن لائن جعلی پیر خانے سے اوورسیز پاکستانی خاتون سے 78 لاکھ کا فراڈ کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے رشتہ دار کی جانب سے سائبر کرائم میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں جعلی پیروں کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ ملزمان کالاجادو اور روحانی استخارہ وغیرہ کے ناموں سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گینگ کا سرغنہ ناصر حسین نامی شخص تھا۔ سائبر کرائم نے ناصر حسین، باسط، احسن، محسن عمر اور فاروق کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان سے 71 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی۔

فرار ہونے والے تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔